برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نِک کارٹر کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی بحریہ، فضائیہ اور اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہان اور وزیر دفاع کو احتیاطی قرنطینہ کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
برطانوی مسلح افواج کے سربراہ نے گزشتہ جمعرات کوسینئر عسکری قیادت کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.