پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ افغان کردار کو مغربی ممالک سے زیادہ جانتے ہیں، طالبان کا پیسہ منجمد کرکے اس وقت مغرب نے انہیں تنہا کر دیا ہے۔
برطانوی صحافی کے اس سوال پر کہ کیا وہ افغان طالبان سے کہیں گے کہ وہ بچیوں کو اسکول جانے دیں؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ افغان یہ پسند نہیں کرتے کہ انہیں بتایا جائے کہ کیا کرنا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وہ کسی کی بھی بات کیوں سنیں گے؟
افغان لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت میں آواز نہ اٹھانے پر عمران پر کڑی تنقید بھی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی فریق سمجھتے ہیں، ایٹمی پروگرام محفوظ رکھنا ضروری ہے، فکر ہے کہ ہم اس وقت مارشل لاء کی طرف بڑھ رہے ہیں، انتخابات ملتوی کرنے کا مطلب ہے آئین سے آگے جانا۔
Comments are closed.