بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی شہر لیسٹر میں بےامنی، ایک اور شخص کو سزا

برطانیہ کے شہر لیسٹر میں بےامنی میں ملوث ایک اور شخص کو سزا سنا دی گئی، آدم یوسف کو چاقو سے مسلح ہونے کے اعتراف پر 18 ماہ کی معطل سزا سنائی گئی۔

آدم یوسف نے بیان دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر خبروں سے متاثر ہو کر چاقو لے کر احتجاج میں پہنچا تھا۔

لندن ایشیا کپ میں پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان…

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران 25 پولیس افسران زخمی ہوئے تھے، پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی اور بھارتی نوجوانوں میں جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے عوام میں اشتعال پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا، سوشل میڈیا پر گشت کرتی افواہوں سے لوگوں میں خوف بڑھ رہا ہے۔

لیسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 47 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، آنے والے ہفتوں میں مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.