مینز اور ویمنز ٹیموں کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو بدستور تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
برطانوی خاتون براڈ کاسٹر اور سابق آئرش کرکٹر ایزابیل ویسٹ بری نے ای سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے برطانوی جریدے میں کالم لکھا جس میں کہا کہ مینز ٹیم کی ترجیحات کے باعث ویمنز ٹیم کا دورہ بھی منسوخ کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیموں کے دورہ پاکستان کی منسوخی کا نقصان ویمنز کرکٹ کو ہوا ہے۔
ایزابیل ویسٹ بری نے کہا کہ مینز ٹیم کے پاس کرکٹ ہے، مگر انگلینڈ ویمنز ٹیم کے پاس 4 ماہ سے کچھ کرنے کو نہیں ہے۔
Comments are closed.