لندن کی عدالت میں برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کیس کی ابتدائی سماعت کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی، ابتدائی سماعت ہائی کورٹ میں جج جسٹس نکلین کی عدالت میں ہوئی تھی۔
جسٹس نکلین کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت ابھی ہونا ہے، حتمی فیصلے کے بعد ہارنے والا جیتنے والے کے قانونی اخراجات بھی ادا کرے گا۔
ڈیلی میل میں ڈیوڈ روز نے شہباز شریف اور عمران علی پر کرپشن کے سنگین الزامات لگائے تھے، جسٹس نکلین نے شہباز شریف اور عمران علی کے لیے ’چیز لیول ون‘ کا تعین کیا تھا، چیز لیول ون کا مطلب ہے سنگین درجہ کی ہتک عزت کی گئی، اخبار کو اب لگائے گئے الزامات سے متعلق عدالت کو ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔
جسٹس نکلین کا کہنا ہے کہ اخبار نے سلیمان شہباز کی تردید عام اور غیر واضح طریقے سے شائع کی۔
اخبار کے وکلا نے عدالت میں اعتراف کیا کہ شہباز شریف، عمران علی پر منی لانڈرنگ کے الزامات نہیں لگائے، نہ اصل شواہد ہیں۔
جسٹس نکلین کا کہنا ہے کہ فیصلےمیں دو سابقہ کیسز کے فیصلوں، مضمون کے 70 متنازع پوائنٹس کو مدنظر رکھا، اس میں شک نہیں کہ اخبار کے مضمون کا مرکز شہباز شریف تھے۔
عمران علی کے متعلق لکھا گیا زلزلہ زدگان کے فنڈ سے انھیں ایک ملین پاؤنڈ ملے، اخبار کے مطابق اس رقم کا عمران علی کوعلم تھا کہ یہ غبن شدہ پیسہ ہے۔
Comments are closed.