یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان اور قونصلر راحیل طارق نے برسلز میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل 20 کلو میٹر میرا تھن میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
اتوار کے روز منعقد ہونے والی اس انٹرنیشنل میرا تھن میں 137 ممالک کے 31000 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔
میراتھن کے تین حصے رکھے گئے تھے۔ ایک میں دوڑنے والے، دوسرے میں پیدل 20 کلومیٹر چلنے والے اور تیسرا حصہ معذور افراد کیلئے مختص کیا گیا تھا۔
اس حصے میں معذور افراد کو ان کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے رضاکاروں نے دھکیل کر میرا تھن مکمل کروائی۔
سفیر پاکستان نے پیدل جبکہ راحیل طارق نے دوڑ والے حصے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
سفیر پاکستان نے شرکت پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ قونصلر راحیل طارق نے اپنی شرکت کو کشمیر ، دنیا میں امن کے فروغ اور یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ کے نام کیا۔
Comments are closed.