بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برازیل میں طوفانی بارش سے تباہی، 146 لوگ ہلاک، دو سو کے قریب شہری لاپتہ

برازیل کے شہر پیٹروپولس میں طوفانی بارش سے تباہی کے بعد 191 افراد اب تک لاپتہ

برازیل کے شہر پیٹروپولس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

برازیل کے شہر پیٹروپولس میں سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودوں کے گرنے سے ہونے والی تباہی میں تقریباً 146 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 191 اب بھی لاپتہ ہیں۔

خراب موسم کا سلسلہ علاقے میں گذشتہ چار روز سے جاری ہے اور شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک ہونے والوں میں 27 بچے اور کم عمر بھی شامل ہیں۔

منگل کے دن برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو کے شمال میں واقع اس سیاحتی مقام پر فروری کے پورے مہینے کی اوسط سے زیادہ بارش ایک ہی دن میں ہوئی تھی۔

سنیچر کے دن ایمرجنسی ٹیموں کو اس وقت کئی بار اپنا کام روکنا پڑا جب انھیں غیر معمولی موسلا دھار بارش کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب کسی کے زندہ بچ جانے کی امید بہت کم ہے۔

پیٹروپولس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

تقریباً 900 افراد کو سکولوں اور حفاطتی مقامات پر پناہ دی گئی ہے۔

سنیچر کے دن ریسکیو حکام سمیت رضاکار بیلچوں کی مدد سے ملبے اور کیچڑ میں کھودائی کرتے رہے جب کہ انھیں شدید دھند کا بھی سامنا تھا۔

اس وقت بھی لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے لیکن ایسے علاقے جہاں اب بھی صورت حال غیر مستحکم ہے وہاں پر دستی اوزاروں اور برقی آریوں کی مدد لی جا رہی ہے۔

ان ٹیمز کو 41 ماہر کتوں کی مدد بھی حاصل ہے جو لاپتہ افراد کو سونگ کر تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

برازیل میں طوفانی بارش سے تباہی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

روبرٹو ایمرال مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ریسکیو ٹیم کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ انھوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’اس مقام پر بھاری بھرکم مشینری لانا ناممکن ہے۔ اسی لیے ہمیں تھوڑا تھوڑا کر کے چیونٹیوں کی طرح کام کرنا پڑ رہا ہے۔‘

شہر کے سب سے متاثرہ علاقے میں ایک پہاڑی پر واقع تقریباً 80 گھر لینڈ سلائیڈ کی زد میں کر تباہ ہو گئے تھے۔

برازیل کے صدر جائر بولسونارو نے جمعے کے دن حادثے کے مقامات کا فضائی جائزہ لیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’شہر میں بڑے پیمانے پر ایسی تباہی ہوئی جیسے کسی جنگ میں ہوتی ہے۔‘

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.