برازیل میں لوگوں کو ایک ہی وقت میں کورونا وائرس کی دو اقسام لاحق ہونے لگیں۔
برازیل میں اب تک ایسے 2مریض سامنے آ چکے ہیں جو ایک ہی وقت میں کورونا وائرس کی دو اقسام کا شکار ہو کر اسپتال پہنچے۔ ان مریضوں سے متعلق پریشان کن انکشاف فیویل یونیورسٹی کے ماہرین نے کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برازیل کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام پھیلی ہوئی ہیں۔ ان میں سے دو اقسام کو ’پی 1‘ اور ’پی 2‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ان مذکورہ دو مریضوں میں یہ دونوں اقسام بیک وقت پائی گئی ہے، ان دونوں مریضوں کا تعلق برازیل کے شہر ریو گرانڈیڈو سول سے ہے۔ پی1کورونا وائرس کی وہ قسم ہے جس پر پوری دنیا میں تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ یہ قسم کورونا وائرس کی تیار ہونے والی ویکسین کے خلاف بھی مزاحمت رکھتی ہے۔
یہ قسم زیادہ تر جنوبی امریکا کے ممالک میں پائی جا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ برطانیہ سمیت کئی ممالک نے جنوبی امریکا کے ممالک کے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کر رکھا ہے۔
Comments are closed.