برازیل کے دو مختلف اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم ابھی اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
برازیل کی ریاست اسپریٹو سانٹو میں مسلح حملہ آور نے دو مختلف اسکولوں میں گھس کر فائرنگ کی اور طلبہ سمیت اساتذہ کو بھی نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی اور 2 خواتین ہلاک ہوگئیں، مسلح حملہ آور نے دونوں حملوں میں چہرے پر نقاب اور فوجی وردی میں ملبوس ہو کر خودکار ہتھیار سے فائرنگ کی۔
مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار حملہ آور کی عمر تقریباً 16 سال ہے۔
Comments are closed.