آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے حکومت توانائی کے مسابقتی نرخ یقینی بنائے۔
نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کی زیر صدارت ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کیا۔
اپٹما کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
اپٹما نے بتایا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی، گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
گوہر اعجاز نے اجلاس میں کہا کہ حکومتی اقدامات سے ٹیکسٹائل برآمدات کو 50 ارب ڈالرز تک پہنچایا جا سکتا ہے، پاکستان کو آمدن بڑھانے کے لیے برآمدات کو بڑھانا ہو گا۔
اُنہوں نے کہا کہ برآمدات کے ذریعے معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جائے گا، ملکی برآمدات بڑھنے سے قرضوں کا بوجھ کم ہوسکتا ہے۔
نگراں وزیرِ تجارت نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
Comments are closed.