بدین کے علاقے کڑیو گنہور کی رہائشی خاتون نے پسند کی شادی اور ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر عدالت کے روبرو حقائق بیان کردیے۔
پولیس کے مطابق مریم نامی خاتون کو جوڈیشل مجسٹریٹ بدین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے عدالت میں شوہر کے ساتھ جانے کی خواہش ظاہر کی، جو منظور کرلی گئی۔
خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔
عدالت کی جانب سے خاتون کے بیان کو حقیقت پرمبنی قرار دے دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز خاتون کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ واپس اپنے ماں باپ کے گھر جانے کا اصرار کررہی تھی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے پڑوسی قاسم کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی۔
Comments are closed.