مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کو کٹھ پتلیوں سے چلایا جاتا رہا۔
فیصل آباد کے علاقے حاجی آباد میں کارکنوں سے خطاب میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اس نااہل حکومت کے خلاف عوام نکلے گی، ہر حلقے سے بڑے جلوس نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں تاریخی جلسہ ہوگا، پی ڈی ایم میں چھوٹی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔
ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ اس وقت پی ڈی ایم اتحاد کی بہت ضرورت ہے، یہ مسلم لیگ ن کی ضرورت ہے، دو جماعتیں جو گئی ہیں وہ خود پی ڈی ایم چھوڑ کرگئی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج سے چار سال پہلے پاکستان ترقی کررہا تھا، ملک لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سے پاک تھا۔
رانا ثنا اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ شہزاد اکبر آج کل گم ہوچکا ہے، کہا گیا ہزاروں ڈالر پراپرٹی مل گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر قوم سے بڑا فراڈ کیا گیا، عوام کو سبز باغ دکھائے گئے، بدقسمتی سے ملک کو کٹھ پتلیوں سے چلایا جاتا رہا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سی پیک مکمل ہوتا تو آج واقعی لوگ باہر سے نوکریاں ڈھونڈنے آتے، پنجاب، آزاد کشمیر میں جو کچھ ہوا یہ جنتر منتر نہیں تو اور کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہہ دیا یہ جنتر منتر سے حکومت چلا رہا ہے تو ان کو بہت غصہ لگا۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سارے تجربے ہوچکے صرف ووٹ کی عزت ہی ملک کی تقدیر بدلے گی۔
Comments are closed.