وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے دینی اور سیاسی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں اور خود کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سارے پاکستانی حضرت محمد ﷺ سے محبت اور عشق کرتے ہیں، اپنے ملک میں توڑ پھوڑ سے کسی اور کو فرق نہیں پڑے گا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا وہ وقت بھی آئے گا جب مغرب میں بھی شان رسالتﷺ میں گستاخی کا سوچ کر خوف آئے گا۔ میں نے مسلمان ملکوں کے سربراہوں کو ملا کر مہم شروع کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان ملکوں کو ملاکر اقوام متحدہ ،یورپی یونین میں کیس پیش کریں گے، مغرب میں ہمارےنبی ﷺکی توہین سےہمیں یہاں تکلیف ہوتی ہےانہیں فرق نہیں پڑتا ، جب ہم مسلم ملکوں کے سربراہوں کوملا کر مہم چلائیں گے تو سب کوفرق پڑے گا۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے مہم چلانے سے مغرب میں تبدیلی آئے گی، ہم اپنے ملک میں توڑ پھوڑ کرتے رہیں گےتوانہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، وہاں ہر تھوڑی دیر کے بعد فتنہ کردیاجاتاہےاور نقصان ہم اپنا کرلیتے ہیں، میری مہم سے ہم ہمیشہ کے لئے اس مسئلہ کا حل کریں گے۔
اسلام آباد میں مار گلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 20سال میں اسلام آباد کی آبادی ڈیڑھ گنا زیادہ بڑھی ہے ،آبادی زیادہ بڑھنے کا مطلب ہے انفرااسٹرکچر بھی بڑھنا چاہیے، رنگ روڈ ہیوی ٹریفک شہر سے باہر نکالنے میں مدد کرتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ لندن جتنی بارش اسلام آباد میں ہوتی ہے ، اسلام آباد دنیا کا خوبصورت ترین شہر ہے، ماحولیات کی جتنی فکر کی ہے وہ موجودہ حکومت نے کی ہے، پاکستان جب سے بنا 60کروڑ درخت لگائے گئے، جب سے پاکستان بنا انہی جنگلوں کو ختم کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چھانگا مانگا اورکندیاں کے جنگلات میں بیشتر درخت کاٹ دیے گئے ، عالمی سطح پر گرمی بڑھنے سے پاکستان میں پانی کی کمی ہوگی، ماضی میں درخت لگانے کے بجائے کاٹے گئے ، نیا پراجیکٹ مارگلہ پارک سے نہیں گزرے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کیلئےجنگلات میں اضافہ ضروری ہے۔
Comments are closed.