find new girlfriend app flirting app for married live local date review online dating overseas singles video chat beautiful actress in philippines i am vietnamese

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بدترین مہنگائی میں کمی نمائشی اجلاس بلانے سے نہیں ہوگی: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدترین مہنگائی میں کمی نمائشی اجلاس بلانے سے نہیں ہوگی، مہنگائی میں کمی صرف ٹھوس اقدامات سے ہی ممکن ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں چینی 52 روپے فی کلو کے حساب سے ملتی تھی جبکہ اس حکومت نے چینی کی قیمت میں 52 روپے سے زائد اضافہ کیا، یہ ہے نیا پاکستان۔

شہباز شریف نے کہا کہ 35 روپے فی کلو ملنے والے آٹے کی قیمت 75 روپے سے زیادہ ہے، انڈے، گوشت، مرغی، دال اور گھی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مافیاز سسٹم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، ملک میں قانون کی بالادستی قائم نہیں ہونے دیتے،کہتے ہیں ہمیں این آر او دے دو ،باقی کو پکڑو،یہ اربوں روپے کی جائید اد کی ایک رسید نہیں دے سکے، رسیدیں دینے کے بجائے باہر سے بیٹھ کر تقریریں کی جا رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بدترین مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت اور اس کی چوریاں ہیں، مسلسل غلط معاشی اقدامات نے معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی کو جنم دیا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم ظالم حکومت کے ظلم سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.