سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے 32 کے بجائے خود کو 23 سال کا بنادیا۔
گزشتہ روز بختاور بھٹو زرداری نے اپنی 32ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر اُن کے شوہر محمود چوہدری نے اُنہیں ’برتھ ڈے سرپرائز‘ دیا۔
بختاور بھٹو نے جہاں ’برتھ ڈے سرپرائز‘ کی مختلف ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں تو وہیں اُنہوں نے سالگرہ کے کیک کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمود چوہدری نے اہلیہ کے لیے سفید، گولڈن اور گلابی پھولوں والا خوبصورت کیک تیار کروایا۔
بختاور بھٹو کیک کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں جس پر اُن کی عُمر کے ہندسوں یعنی 32 کی موم بتی لگی ہوئی ہے۔
32 کے ہندسوں کی موم بتی دیکھ کر بختاور بھٹو اُسے تبدیل کرکے 23 کے ہندسوں میں کردیتی ہیں یعنی وہ خود کو 32 کے بجائے 23 سال کا کہنے پر خوش ہوتی ہیں اور تالی بجاتی ہیں۔
بختاور بھٹو نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’عمر صرف ایک عدد ہے۔‘
واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔
بختاور بھٹو گزشتہ برس کے آغاز میں محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
بختاور بھٹو کے ہاں 10 اکتوبر 2021 کو بیٹے ’میر حاکم محمود‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔
Comments are closed.