جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، محکمہ موسمیات

بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود انتہائی شدید سمندری طوفان سازگار موسمیاتی صورتحال کے باعث مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق انتہائی شدید سمندری طوفان سمندری طوفان ’بائے پر جوائے‘ کراچی کے جنوب سے 1160 کلومیٹر دور ہے۔

سمندری طوفان کے مرکز کے گرد ہواؤں کی رفتار 130 سے 150 کلومیٹر ہے، طوفان کے مرکز میں کبھی ہواؤں کے جھکڑ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کے مرکز کے گرد سمندر میں کافی طغیانی کی کیفیت ہے، مرکز کے گرد لہروں کی اونچائی 25 سے 28 فٹ تک پہنچ رہی ہے۔ سمندری طوفان شمال اور شمال مغرب کی جانب حرکت کرتا رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اب تک پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.