پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ، رائل سعودی نیول اور ایئر فورسز نے بحری مشق نسیم البحر 13 کے دوران شاندار فائر پاور ڈسپلے پیش کرتے ہوئے بحیرۂ عرب میں میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
میزائل فائرنگ میں رائل سعودی ایئر فورس کے ایف 15 طیارے نے پہلی بار شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مظاہرے کے دوران پاک بحریہ، سعودی بحریہ اور فضائیہ کے یونٹس نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
دونوں بحری افواج کے سربراہان نے جوائنٹ فلیٹ ریویو کے دوران مشق میں شریک جہازوں کا معائنہ بھی کیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشق نسیم البحر بحری خطرات سے مل کر نبرد آزما ہونے کے عزم کا مظہر ہے۔
Comments are closed.