کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹانگ 77 کی مدد کی کال کی آڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی۔
آڈیو ریکارڈ کے مطابق جہاز نے پورٹ قاسم سے کئی مرتبہ رابطہ کیا۔
آڈیو ریکارڈ کے مطابق مشکل حالات میں کیپٹن عمر نے منوڑہ کنٹرول سے ہنگامی رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کا جہاز ساحل کی جانب جارہا ہے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ ہے۔
منوڑہ کنٹرول سے خاموشی پر کیپٹن نے دوبارہ پیغام بھیجا کہ کیا منوڑہ کنٹرول نے اس کا پیغام سنا، جواب دیا گیا کہ سوری منوڑہ کنٹرول آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتا۔
آڈیو ریکارڈ کے مطابق جہاز کے کیپٹن نے پورٹ قاسم سے متعدد بار رابطہ کیا، تین بار رابطے کے بعد پورٹ قاسم کنٹرول نے چینل ٹین پر رابطے کا حکم دیا۔
کیپٹن نے چینل 10 پر رابطہ کیا تو قاسم پورٹ کنٹرول ٹاور سے کوئی جواب نہیں آیا۔
کیپٹن عمر نے جیونیوز کو بتایا کہ رات 1 بجکر 20 منٹ کے بعد لاتعداد بار ہنگامی رابطے کیے گئے، صبح تقریباً ساڑھے 8 بجے جہاز ساحل کی ریت میں لگ گیا۔
کراچی میں ساحل سمندر پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے دو ٹگ بوٹس کا آپریشن کی اجازت ملنے کا انتظار ہے۔
بحری جہاز کو ساحل سے نکالنے کے آپریشن میں تاخیر کے باعث جہاز کے ریت میں مزید دھنسنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
Comments are closed.