پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

بحرین کا لبنان میں اپنا سفیر دوبارہ تعینات کرنے کا اعلان

بحرین نے لبنان میں اپنے سفیر کو دوبارہ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔

بحرین نے اکتوبر 2021 میں لبنان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا اور شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

لبنان کے وزیر اطلاعات نے سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کی یمن میں مداخلت پر تنقید کی تھی۔

اس کے ردعمل کے طور پر بحرین نے لبنان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

ہفتے کو بحرین کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سلطنت بحرین لبنان میں اپنی سفارتی نمائندگی کو سفیر کی سطح پر بحال کرنا چاہتی ہے۔

بحرین کا کہنا ہے کہ اس پیشرفت سے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔

جواباً لبنان کے وزیراعظم نجیب مکاتی نے کہا کہ ان کا ملک اس فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

بحرین نے لبنان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بحالی کا فیصلہ عرب لیگ اجلاس کے بعد کیا۔

ریاض نے پچھلے سال اپریل میں ہی اپنا سفیر لبنان میں تعینات کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.