ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

بجٹ کے بعد آپ کی تنخواہ سے کتنا ٹیکس کٹے گا؟ خود ہی جان لیجئے

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24-2023 کا 144؍ کھرب 60؍ ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا ہے۔ بجٹ میں 223؍ ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، محصولات کی وصولی کا بڑا حصہ انکم ٹیکس کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔ 

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے اور کم از کم اُجرت 32 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

حکومت کی جانب سے اس مرتبہ بھی تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں اضافے کا بوجھ نہیں ڈالا گیا۔

حکومت نے گزشتہ مالی سال کے ہی انکم ٹیکس سلیبز کو برقرار رکھا ہے۔

بجٹ کے بعد تنخواہ پر کتنا انکم ٹیکس کاٹا جائے گا یہ جاننے کےلیے آپ ہمارے انکم ٹیکس کیلکولیٹر پر اپنی ماہانہ تنخواہ درج کر کے فوری ہی اپنی بقایا تنخواہ کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

ماہانہ تنخواہ سے انکم ٹیکس کٹنے کا عمل 51000 روپے سے شروع ہوگا جس پر 25 روپے ٹیکس کاٹ لیا جائے گا۔

جن ملازمین کی تنخواہ 60 ہزار روپے ہے انہیں اب ٹیکس کٹنے کے بعد 59750 روپے ملیں گے جبکہ 70 ہزار تنخواہ پر 500 روپے ٹیکس کٹے گا۔

ماہانہ 80 ہزار تنخواہ پر 750 جبکہ 90 ہزار تنخواہ پر 1 ہزار اور 1 لاکھ تنخواہ پر 1250 روپے ٹیکس کاٹ لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.