بجٹ 24-2023ء کی تیاریاں جاری ہیں، اس حوالے سے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نے 23 مئی کو اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
بجٹ میں پی ایس ڈی پی کی مد میں900 ارب روپے سے زیادہ مختص کرنے کا امکان ہے۔
سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی اگلے مالی سال کے لیے سالانہ پلان کی بھی منظوری دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 سالہ بجٹ اسٹریٹیجی پیپر 26-2023 کی اگلے ہفتے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
واضح رہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed.