وزیر خزانہ شوکت عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ بجٹ پر عمل درآمد کے بعد اپوزیشن فارغ ہوجائے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شوکت عزیز نے کہا کہ جب 40 لاکھ لوگوں کو گھر ملے گا، صحت کارڈ بھی مل جائے گا۔ لوگوں کو کاروبار کے لیے بلاسود قرضے ملیں گے تو اپوزیشن فارغ ہوجائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ افراد کی انکم پروفائل ہمارے پاس ہے، سالانہ ڈھائی کروڑ آمدن پر ٹیکس لازمی دینا ہوگا، ٹیکس نہیں دیا تو گرفتار کیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پہلی بار بجٹ میں غریب کے لیے روڈ میپ رکھا گیا ہے، غربت کم کریں گے، چند سال میں خوشحالی ہوگی۔
شوکت ترین نے کہا کہ ہم عمل کرتے ہیں باتیں کرنے والوں میں نہیں۔
قومی اسمبلی میں فنانس ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، اعتراضات مسترد ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔
Comments are closed.