ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

بجٹ میں سالانہ 15 کروڑ آمدن والوں پر سُپر ٹیکس جاری رکھنے کا فیصلہ

آئندہ بجٹ میں سالانہ 15 کروڑ آمدن والوں پر سُپر ٹیکس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران 15کروڑ آمدن والوں پر 1 فیصد سُپر ٹیکس عائد رہے گا جبکہ 20 کروڑ آمدن پر 2 فیصد سُپر ٹیکس عائد ہوگا۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران 25 کروڑ سالانہ آمدن پر 3 فیصد اور 30 کروڑ آمدن پر 5 فیصد سُپر ٹیکس عائد ہوگا۔

ملک میں سیاسی غیریقینی اور آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کے باعث اگلے بجٹ کا شیڈول متاثر ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 فیصد سُپر ٹیکس عائد ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاڑیوں، مشروبات، کیمیکل، فرٹیلائزر، اسٹیل اور سیمنٹ سیکٹر پر سُپر ٹیکس عائد ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.