نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
اس میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نیپرا کے مطابق اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.