اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹی فکیشن میں بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے۔
خیال رہے کہ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کی منظوری وفاقی حکومت دے گی، جس کے بعد بجلی کے بلوں میں فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.