بجلی کے بل بڑھنے پر انگلینڈ اور ویلز میں بجلی چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو 12 ماہ میں بجلی چوری کی 3 ہزار 600 شکایات موصول ہوئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق بجلی چوری کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد اضافہ ہوا۔ انرجی بلز گزشتہ برس 1409 پاؤنڈ سے بڑھ کر 2 ہزار پاؤنڈ سالانہ تک جا پہنچے ہیں۔
برطانیہ میں اکتوبر میں انرجی بلز میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.