اسلام آباد: نیپرا کی جناب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےبھی سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے گیس کی فی یونٹ قیمت 13روپے 42 پیسے بڑھانے کی منظوری دے دی۔
اوگرا نے گیس قیمت میں اضافےکیلئےسوئی نادرن کی درخواست پرفیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے گیس کی اوسط قیمت 13 روپے 42 پیسے فی یونٹ بڑھانےکی منظوری دی گئی ہے،تاہم قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت سے منظوری کی صورت میں ہوگا۔
اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں 773روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا لیکن گیس کی فی یونٹ اوسط قیمت 644 روپے84 پیسے مقررکرنے کی منظوری دی گئی۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت میں 13روپے 42پیسے اضافے کی منظوری یکم جولائی 2020سے دی گئی ہے جبکہ گیس میٹر کا کرایہ بھی 20روپے سے بڑھا کر 40روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔
خیال رہے کہ نیپرا نے دسمبر 2020 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔
The post بجلی کے بعد گیس کی قیمت میں بھی اضافہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.