بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجلی کے بحران کا حل: 10 ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری

بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت نے 10 ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کے لیے نئے ٹینڈر جاری کردیے۔ 

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق یہ ٹینڈر جولائی، اگست اور ستمبر کے کارگوز کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔

جولائی کے لیے دو، اگست کے لیے پانچ کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ جب کہ ستمبر کے لیے 3 کارگوز منگوانے کے لیے بولیاں بھی طلب کرلی گئیں۔

ایل این جی کارگوز کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جولائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.