اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1روپے53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف فروری کے بلز پر ہوگا، بجلی قیمت میں اضافےکی منظوری ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ پرہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک اور ہم لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
The post بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.