صارفین کو 37 روز کا بجلی کا بل بھیجنے کی خبر پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی ایکشن لے لیا۔
وفاقی وزیر نے جیو نیوز کی صارفین کو 37 روز کا بجلی بل بھیجنے کی رپورٹ پر ایکشن لیا ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ میڈیا رپورٹ میں جنوری سے میٹر ریڈنگ کی تاریخ میں ردوبدل اور تاخیر کا دعوی کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاور ڈویژن حکام کو اس ضمن میں ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے احکامات دے دیے ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی نے یہ بھی کہا کہ بجلی بل میں دانستہ کوتاہی ثابت ہونے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
جیو نیوز نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ 37 روز کی بلنگ سے صارفین کا بجلی کا بل زیادہ ریٹ والے سلیب سے بنے گا۔
اس خبر پر نیپرا پہلے ہی نوٹس لے چکا ہےاور اس نے خود سے معاملے کی تحقیقات کرنے کے بجائے صارفین کو شکایت درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.