بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکا ڈالا گیا ہے جس پر حکومت اور ریگولیٹرز خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کا نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کا نیا اسکینڈل سامنے آ گیا۔
’جیو نیوز‘ کی تحقیقات کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران ملتان، سکھر، کراچی، لاہور، حیدر آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے لاکھوں صارفین کو بجلی کے بل طے شدہ 31 روز کی بجائے 37 روز تک کی بنیاد پر کئی بار بھیجے گئے۔
سب سے زیادہ 37 روز کے بل ملتان کی پاور کمپنی میپکو نے اپنے صارفین کو بھیجے۔
اس صورتِ حال سے 2 صوبوں سندھ اور پنجاب کے لاکھوں بجلی کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
Comments are closed.