الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بجلی پر سبسڈی ریلیف پیکیج دینے پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے 7 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق ای سی پی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ’روشن گھرانہ پروگرام‘ کے تحت بجلی صارفین کے لیے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکیج پر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان 25 مئی کو کیا گیا تھا، منتخب نمائندہ یا سرکاری، حکومتی عہدیدار الیکشن شیڈول کے بعد ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتا۔
ای سی پی کے مطابق ریلیف پیکیج کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب نے 4 جولائی 2022 کو کیا۔
Comments are closed.