بجلی مزید 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نیپرا کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن میں نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
نیپرا کے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.