پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی، پیٹرول، ٹیکس میں اضافے کو منی بجٹ قرار دے دیا۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ تقریر میں انہوں نے جو کچھ کہا تھا وہ سچ اور حکومت جھوٹی ثابت ہو گئی۔
نون لیگ کے صدر نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت منی بجٹ لائے گی، آج یہ بات سچ ثابت ہوگئی، ثابت ہوگیا کہ حکومت نے بجٹ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ حکومت چلے گی تو معیشت نہیں چلے گی، یہ حکومت چلے گی تو غریب کی روٹی، روزگار اور کاروبار نہیں چلے گا، ٹیکس چھوٹ والی اشیاء پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے، پیٹرول، بجلی کی قیمت میں اضافہ، عوام اور معیشت کے خلاف دہشت گردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، حکومت نے ایک نیا بم پھینک دیا ہے، عمران نیازی آئی ایم ایف کی قربان گاہ پر معیشت اور قوم کو قربان کر رہے ہیں۔
Comments are closed.