وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ باہر پیسے بھیجنے والے باہر سے پیسے لے آئیں اور جیلوں سے باہر آجائیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 سو ارب روپےکی ریکوری تو ہوگئی، بیرون ممالک گیا ہوا پیسا وہاں کے لوگ استعمال میں لاتے ہیں، اس لیے وہ ممالک ان کے دفاع کے لیے آجاتے ہیں، پوری کوشش کر رہے ہیں وہ پیسا باہر سے لایا جائے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عوام سے پوچھتا ہوں کہ کون اپنے بچوں کو زرداری یا نوازشریف بنانا چاہے گا ، عوام اپنے بچوں کو عمران خان بنانا چاہیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ماسک کے باوجود فضل الرحمان اور مریم نواز کے چہروں پر مایوسی تھی، عدالتوں سے انہیں این آر او مل نہیں پا رہا، با اختیار حکومتی آرڈینینس لائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے حصہ کا شئیر نہیں ملتا، 16 سو ارب روپے کہاں کیسے خرچ ہوا کوئی معلوم نہیں، بلدیاتی الیکشن پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور مریم ان الیکشن میں حصہ لیں گی، پیپلز پارٹی اندرون سندھ کی پارٹی بن چکی ہے، زرداری نے پیپلز پارٹی کا بیڑا غرق کردیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن سنٹرل پنجاب کی پارٹی ہے ، ان سب کو چاہیے الائنس کے بجائے ایک ہوجائیں، ایک نئی پارٹی بن جائے پھر مقامی الیکشن لڑیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جن لوگوں کی وجہ سے منہگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ ہمیں بتا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کا اپنی پارٹی میں کوئی قد نہیں ، سینیٹ کے الیکشن کے لیے ہر ایم پی اے آزاد ہے۔
Comments are closed.