جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

باکسر عامر خان کا بیٹے کی پہلی سالگرہ پر قیمتی گھڑی کا تحفہ

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بیٹے زاویار خان کو پہلی سالگرہ پر قیمتی رولیکس گھڑی تحفہ دی ہے۔

A post shared by Faryal Makhdoom (@faryalmakhdoom)

عامر خان کی اہلیہ نے بیٹے اور شوہر عامر خان کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں عامر خان نے بیٹے کو کاندھوں پر اٹھا رکھا ہے۔

فریال مخدوم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’زاویار کی پہلی لاک ڈاؤن سالگرہ اور پہلی رولیکس۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ برس 22 فروری کو عامر خان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے بیٹے کا نام محمد زاویار خان رکھا تھا۔

 واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے تین  بچے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.