پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بیٹے زاویار خان کو پہلی سالگرہ پر قیمتی رولیکس گھڑی تحفہ دی ہے۔
عامر خان کی اہلیہ نے بیٹے اور شوہر عامر خان کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں عامر خان نے بیٹے کو کاندھوں پر اٹھا رکھا ہے۔
فریال مخدوم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’زاویار کی پہلی لاک ڈاؤن سالگرہ اور پہلی رولیکس۔‘
خیال رہے کہ گزشتہ برس 22 فروری کو عامر خان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے بیٹے کا نام محمد زاویار خان رکھا تھا۔
واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے تین بچے ہیں۔
Comments are closed.