متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے بانی کے خلاف تشدد پر اکسانے کے مقدمے کی سماعت لندن ہائی کورٹ میں ختم ہوگئی۔
اس سے قبل بانی ایم کیو ایم کے خلاف کیس میں وکلاء کے دلائل مکمل ہوئے تھے، جس کے بعد جج نے فیصلہ جیوری پر چھوڑدیا تھا جو کہ آج سنایا جانا تھا۔
عدالت کی طرف سے بانی ایم کیو ایم پر مقدمے کا فیصلہ آج بھی نہیں سنایا جاسکا ہے۔
بانی متحدہ کے وکیل نےجیوری کو بتایا تھا کہ ان کے موکل دہشت گرد نہیں، وہ ذہنی دباؤ میں تھے۔
Comments are closed.