ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے فائنل کےلیے شیڈول دن بارش کے امکان کے باعث میچ کا دن تبدیل کردیا گیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ لاہور کے موسم کے سبب پی ایس ایل 8 کے فائنل کا دن تبدیل کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایونٹ کا فائنل اب ہفتہ 18 مارچ کو ہوگا۔
خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے فائنل کی تاریخ پہلے اتوار 19 مارچ رکھی گئی تھی۔
پی ایس ایل 8 کے فائنل کے دن بارش کا امکان ہے اس لیے دن تبدیل کیا گیا ہے۔
ہفتے کو بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہونے یا میچ نہ ہونے پر اتوار اور پیر ریزرو ڈے ہوں گے۔
Comments are closed.