نيشنل ڈيزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹى (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ حاليہ بارشوں سے ملک بهر میں اب تک 176 افراد جان کى بازى ہار گئے، بلوچستان میں سب سے زيادہ افراد جاں بحق ہوئے جن کى تعداد 66 تک پہنچ گئى، خيبر پختونخوا میں ہلاک ہونے والے افراد کى تعداد 33 ريکارڈ کى گئى۔
نيشنل ڈيزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹى نے حاليہ بارشوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 14 جون سے جارى بارشوں کے باعث 78 مرد، 47 خواتين جبکہ51 بچے جان کى بازى ہار گئے۔
زخمى ہونے والے افراد کی کل تعداد 175 تک پہنچ گئى ہے، زخمى ہونے والے 66 افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں بارشوں کے باعث 577 گھر تباہ ہوئے، جبکہ 894 گھر منہدم ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 1400 سے زائد مويشيوں کا نقصان ہوا۔
Comments are closed.