ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث کئی ٹرینیں اب بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔
محکمۂ ریلوے کے ترجمان کے مطابق کراچی سے براستہ فیصل آباد ملکوال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 13 گھنٹے لیٹ ہے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس11 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، کراچی سے لاہور آنے والی خیبر میل ایکسپریس ساڑھے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی اور پشاور کے درمیان چلنے والی رحمٰن بابا ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
محکمۂ ریلوے کے مطابق کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس چھ چھ گھنٹے لیٹ ہیں۔
کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
کراچی سے لاہور آنے والی تیز گام ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
کراچی سے لاہور آنے والی فرید ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
Comments are closed.