سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ، سابق خاتون اوّل مشیل اوباما نے اپنی 30 سالہ شادی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی۔
مشیل اوباما نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ہماری شادی کو 30 سال ہوچکے ہیں جن میں سے 10 سال کافی ناخوشگوار تھے کیونکہ اس دوران وہ اپنے شوہر کا ساتھ نہیں دے سکیں جبکہ ہمارے 20 سال بہت اچھے گزرے۔
اُنہوں نے کہا کہ آج کے دور میں شادی کو صرف ایک اچھے پروپوزل، خوبصورت ملبوسات اور ہنی مون تک محدود سمجھا جاتا ہےلیکن نوجوان حقیقی معنوں میں شادی کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بہت سے نوجوان ذمہ داریوں سے خوفزدہ ہو کر شادی سے ہی بھاگتے ہیں۔
مشیل اوباما نے کہا کہ میں یہ سب باتیں اس لیے بتا رہی ہوں کیونکہ شادی مشکل ہے لیکن یہ ہم پر فرض ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کامیاب شادیاں کی ہیں، ان کی حقیقت یہ ہے کہ آپ سمجھوتہ کرتے ہیں اور سمجھوتہ کرنا ہمیشہ کوئی مذاق کی بات نہیں ہوتی۔
اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اور اپنے بچوں کو اپنے آپس کے مسائل میں شامل نہ کریں کیونکہ وہ آپ کی زندگی کو خراب کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ باراک اوباما اور مشیل اوباما کی شادی 1992ء میں ہوئی تھی اور ابھی ان کی دو بیٹیاں، 24 سالہ مالیہ اور 21 سالہ ساشا ہیں۔
Comments are closed.