باجوڑ میں خواتین پر پابندیوں سے متعلق جرگہ کے فیصلے کا نوٹس لیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جرگہ سے مذاکرات کے ذریعے فیصلہ واپس لیا جائے۔ بصورت دیگر جرگہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش نے میڈیا کو جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ باجوڑ میں جرگہ نے خلاف آئین و قانون فیصلے کئے۔
انہوں نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ کو جرگہ ممبران سے مذاکرات کرکے آئین و قانون سے آگاہ کرنے اور فیصلہ واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کامران بنگش نے کہا کہ آئین میں ایسے فیصلوں کی کوئی کنجائش نہیں۔ 25 ویں آئینی ترمیم کے بعد ضم اضلاع میں ایسے فیصلوں کا اختیار کسی کو نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد بھی اگر جرگہ ممبران فیصلے واپس نہیں لیتے تو پھر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی اور کسی کو آئین سے ہٹ کر فیصلے کرنے کا اختیار نہیں دے سکتے۔
Comments are closed.