راولپنڈی: باجوڑ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے سکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات باجوڑ کے علاقے ڈبرائی میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 جوان اور 2 پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے ایف سی کے 28 سالہ لانس نائیک مدثر، کراچی سے تعلق رکھنے والے سپاہی 26 سالہ جمشید، پولیس کانسٹیبل سپاہی عبدالصمد اور سپاہی نور رحمان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو تلاش کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے علاقے میں ایریا کلیرنس آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.