متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ بابر غوری ایم کیو ایم کا حصہ ہیں یا نہیں اس کی وضاحت وہ خود کریں گے۔
کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر غوری ہو یا رضا ہارون سب کے لیے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔
رؤف صدیقی نے کہا کہ جو بھی آئینِ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اس کو معافی ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہت نقصان ہوچکا ہے اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔
اس موقع پر صحافی نے رؤف صدیقی سے پوچھا کہ قاتلوں اور دہشت گردوں کے لیے بھی آپ معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قتل اور دیگر الزامات کا فیصلہ عدالت کرے گی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ بلوچستان اور دیگر حصوں میں بھی جہاں نفرت کے بیچ بوئے گئے ہیں انہیں معاف کیا جائے۔
رؤف صدیقی نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کی غیرمنصفانہ حلقہ بندیوں سے لسانی تقسیم پیدا کی گئی۔
Comments are closed.