بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

شاداب خان اسی ماہ دلہن گھر لے آئیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اسی ماہ اپنی دلہن گھر لے آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شاداب کی بارات اور ولیمے کی تقریب 9 اور 10 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی جس کے مہمانوں کی لسٹ میں کرکٹرز اور مشہور شخصیات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 23 جنوری کو شاداب خان کا سابق لیگ اسپنر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے نکاح ہوا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ شب جب سماجی رابطوں کے مختلف پلیٹ فارم ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اچانک اپنے نکاح کا اعلان کیا تو ایک جانب مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوا تو دوسری جانب میمز کا۔

اس حوالے سے شاداب خان نے مداحوں کے لیے پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ براہ کرم میری، میری اہلیہ کی اور ہماری فیملیز کی ترجیحات کا احترام کریں۔

علاوہ ازیں شاہین شاہ آفریدی کا شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر کی بیٹی کے ساتھ نکاح بھی اسی ہفتے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.