جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

بابر اعظم کی روضہ رسولﷺ پر حاضری، تصویر شیئر کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مدینہ منورہ سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ 

عمرہ کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب میں موجود بابر اعظم روضہ رسولﷺ پر حاضری کےلیے مدینہ منورہ گئے۔

مسجد نبوی کے احاطے میں لی گئی تصویر بابر نے شیئر کی جس میں گنبد خضرا کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ 

ساتھ میں بابر اعظم نے تحریر کیا "بعد از خدا بزرگ توئی، قصہ مختصرـ”

واضح رہے کہ بابر اعظم کے علاوہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حارث بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کےلیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.