اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

بابر اعظم کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جا سکتا، یونس خان

سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم دو سالوں سے ٹاپ کھلاڑی ہیں، ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔ کپتانی کےلیے بابر کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا زبردست فیصلہ ہے۔

یونس خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ ڈپارٹمنٹل کرکٹ میں بہتری لانے کی گنجائش ہے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹس کے پاس موقع ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرے۔

پاک بھارت سیریز پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز میں کھلاڑی بنتے ہیں اور ان کا گریڈ بڑھتا ہے۔ کرکٹ کی پروموشن کے لیے دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اچھی اننگز سے ویرات کوہلی کی گریڈنگ اوپر ہوئی۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دو سالوں سے ٹاپ کھلاڑی ہیں، ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کےلیے بابر اعظم کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.