پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرلئے ہیں۔
بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ نے کے بعد رُکے نہیں اور آج انہوں نے ایک اور میدان میں کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرکےایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
بابر اعظم نے کیریئر کی 52 ویں اننگز میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ، اس سے قبل یہ ریکارڈ کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 56 اننگز میں تیز ترین دو ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 ہزار رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں ان سے پہلے محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز رنز بناچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں 2ہزار رنز بنانے والے دنیا کے گیارہویں بیٹسمین ہیں۔
Comments are closed.