قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جنوبی افریقی سرزمین پر اسی کیخلاف ایک ہی دورے میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز اپنے نام کرنے والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے۔
بابراعظم کی قیادت میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو اسی کی سرزمین پر تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز جبکہ چار میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز اپنے نام کی۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2اپریل کو کھیلا جس میں گرین شرٹس نے 3 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ سیریز کا دوسرا میچ میزبان ٹیم جبکہ تیسرا میچ پاکستان نے جیت کر سیریز جیتی۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی تین ایک سے شکست دی۔
پاکستان کے اس دورے کی دلچسپ بات یہ تھی کہ قومی ٹیم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز کے پہلے اور آخری میچز جیتے جبکہ دونوں سیریز کے دوسرے میچ ہارے۔
Comments are closed.